پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام نے بڑامطالبہ کر دیا

May 30, 2026 | 11:29:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام نے بڑامطالبہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہٰ اشرف)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدعوام نے مزیدریلیف کامطالبہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جس کے تحت پٹرول 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیا، تاہم عوام کی جانب سے اس ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات روزمرہ اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی نظر آنے چاہئیں تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
نئی قیمتوں پر عوام کی جانب سےملے جلے ردعمل کااظہارکیاگیاہے، بعض شہریوں نے کمی کو مثبت قدم قرار دیااور کئی افراد نے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لٹر سستا
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔