صدر زرداری کی سوراب حملہ کی شدید مذمت، شہید ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت 

بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں، صدر مملکت

May 30, 2025 | 23:46:PM
صدر زرداری کی سوراب حملہ کی شدید مذمت، شہید ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا  کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں شہید ہدایت اللہ بلیدی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہےکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ۔بھارتی پراکسیز کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویلڈن پاکستان ریلوے:مسافر  اور مال گاڑیوں سے آمدن،88 ارب کمائی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان