ویلڈن پاکستان ریلوے:مسافر اور مال گاڑیوں سے آمدن،88 ارب کمائی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے،مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا اور دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے روشن امکانات نظر آ رہے ہیں۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے۔لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے75 کروڑ ریونیو حاصل کیا۔راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 ارب جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔
واضح رہے کہ مالی سال کے گیارہ ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی۔پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔