ہانگ کانگ: اسحاق ڈار کی 10 دن میں چینی وزیر خارجہ سے دوسری ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ہانگ کانگ میں ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ہوئی، 10 دن میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے، ڈپٹی وزیراعظم نے آئی او میڈ کنونشن کی کامیاب تقریب پر چینی ہم منصب کو مبارکباد دی۔ چینی وزیر خارجہ نے تقریب میں شرکت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان چین آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ اوردونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کوششوں کو جھٹلانے لگا، ششی تھرور کامسلسل واویلا