کینسرکامقابلہ کرنیوالی انجلین ملک کا مداحوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینسرکا بہادری سے مقابلہ کرنے والی معروف اداکارہ انجلین ملک کی 6 کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں جس پر انہوں نے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
بطورماڈل، اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسراپنی پہچان بنانے والی انجلین ملک کینسرکے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں جہاں سے وہ اپنی بیماری کی پیشرفت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
انجلین ملک کی کیمو تھراپیز کے 6 سیشن مکمل ہوگئے ہیں جس پر انہوں سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے،انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کیموتھراپی مذاق نہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کے لیے اس کا سامنا کررہی ہوں۔
اداکارہ انجلین ملک نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، یہ ایک طاقت ہے، مضبوطی ہے،بالکل میری طرح۔
انجلین ملک کی اس ویڈیو پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ان کی بہادری اور عزم کو سراہاہے،نوربخاری نے کمنٹ میں مشورہ دیا کہ علاج کے دوران روانہ تین بار سورہ رحمٰن کو سات دن تک سنیں، یہ ایک معجزاتی تھراپی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ان کی پوسٹ پر دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمری کی شادی کیخلاف یونیسف کی آگاہی مہم،صبا قمر میدان میں آگئیں
واضح رہے کہ رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں انجلین ملک نے بتایا تھا کہ انھیں کینسر ہے اور وہ اس مرض کو شکست دینے کے لیے بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔