اداکارہ نشو کا داماد جان ریمبو کے لئے محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم پیش کردی۔
حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر،ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
نشوجو اپنے خوش مزاج انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے ایک خوبصورت نظم پیش کی اور بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں،اگرچہ ماضی میں ان کے درمیان کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات مضبوط ہیں۔

نشو نے پاکستانی دامادوں کے رویے پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں نظم سنائی، جس میں شادی سے پہلے اور بعد کے برتاؤ کا موازنہ کیا گیا،انہوں نے ریمبو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہو جائے تو وہ واقعی خوش قسمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمری کی شادی کیخلاف یونیسف کی آگاہی مہم،صبا قمر میدان میں آگئیں
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ نشو کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کی شادی جان ریمبو سے ہوئی تھی اور یہ خوبصورت جوڑا ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے،ان کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔