قومی کھیل ہاکی پر بنی ویب سیریز"شمشیر"کب ریلیز ہوگی؟ 

May 30, 2025 | 10:33:AM
قومی کھیل ہاکی پر بنی ویب سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ویب سیریز"شمشیر" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

تھرل سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا،اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی ،ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی، جس میں ہاکی سے جڑی قومی شناخت کو اجاگرکیا گیا۔

ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ یہ سیریز ہاکی کے کھیل کو نئی زندگی دے سکتی ہے، جبکہ حریم فاروق نے کہا کہ اس سیریز سے قبل انہیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان اس کھیل میں اتنی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیروز خان کا دوسری اہلیہ کیساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن

یاد رہے کہ "شمشیر" 13 جون 2025 کو ریلیز کی جائے گی  اوریہ سیریز اسٹریمنگ سائٹ ٹیپ میڈ پر دستیاب ہوگی۔