عماد وسیم کو انگلینڈ کیخلاف آخری میچ نہ کھیلانے کی وجہ سامنے آگئی

May 30, 2024 | 23:11:PM
عماد وسیم کو انگلینڈ کیخلاف آخری میچ نہ کھیلانے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )آل راؤنڈر عماد وسیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریزکاآخری  ٹی 20 میچ  نہ کھیلائے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آل راؤنڈر کو اچانک  میچ نہ کھیلائے جانے پر شائقین میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں جس پر ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عماد وسیم کو گزشتہ روز پسلیوں میں تکلیف کی شکایت تھی، گزشتہ روز بیٹنگ پریکٹس کے دوران عماد کو تکلیف محسوس ہوئی،قومی آل راؤنڈر کے ضروری ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں چوتھا میچ نہیں کھلایا جارہا،ٹیم مینجمنٹ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل عماد وسیم مکمل فٹنس بحال کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو جیل میں خوشخبری مل گئی