عمران خان کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 30, 2024 | 13:12:PM
عمران خان کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کی درخواست دائر کی ہے،سابق وزیرِ اعظم نے بشریٰ بی بی کے بلڈ ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرانے کی بھی استدعا کی۔

 یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کیس , عمران خان عدالت میں پیش،جسٹس اطہر من اللہ نے بھی حمایت کر دی