دو ہفتے میں چوتھی ماڈل کی خود کشی

May 30, 2022 | 19:21:PM
ماڈل خود کشی، چوتھی
کیپشن: ایک اور ماڈل کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک اور ماڈل نے مبینہ طور پرخود کشی کرلی،دوہفتوں میں یہ چوتھی ماڈل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کولکتہ میں ایک ماڈل اپنے گھر مردہ پائی گئیں،پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق 18 سالہ سرسوتی داس ایک ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ تھیں ،آج انکی گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے ۔سرسوتی نے اپنے دوپٹے کیساتھ پھندہ لیکر خود کشی کی ۔
 ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے، لیکن ہمیں دوسرے زاویوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سرسوتی کی دادی نے اسے سب سے پہلے لٹکتے ہوئے پایا اور سبزی کٹر کا استعمال کرتے ہوئے رسی کاٹ کر اسے نیچے اتارا۔اہلکار نے کہا کہ ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا سرسوتی کا تین دیگر ماڈل منجوشا نیوگی، بدیشا ڈی مجمدار یا ٹیلی ویڑن اداکار پلبی ڈے سے کوئی تعلق تھا جن کی موت مبینہ طورپر خودکشی کی وجہ سے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کےنئے ممبر ان کی تعیناتی