پٹرول کے بعدبجلی بم گرانے کی تیاری۔ فی یونٹ کتنی مہنگی ہو گی؟

May 30, 2022 | 10:50:AM
 پٹرول کے بعدبجلی بم گرانے کی تیاری۔ فی یونٹ کتنی مہنگی ہو گی؟
کیپشن: بجلی فی یونٹ مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا، اضافے کا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا۔ نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی، نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنیوں کے نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری کی آج تھانے طلبی، نوٹس موصول

ذرائع کے مطابق نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔  رواں ہفتے ان درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن۔حمزہ شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا