پی ڈی ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی سامنے آگیا

May 30, 2021 | 14:19:PM
 پی ڈی ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم  شوکاز نوٹس پر معافی مانگے، ہم بالکل رجوع نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم )  شوکاز نوٹس پر معافی مانگے، ہم بالکل رجوع نہیں کریں گے، شہبازشریف اگرسمجھتے ہیں کہ وہ پی ڈی ایم کے نمائندے ہیں تو پھر بات نہیں ہوسکتی۔نیئر بخاری کا مزید کہناتھا کہ سربراہی اجلاس کا فیصلہ تھا کہ لانگ مارچ ہوگا،عدم اعتماد تحریک ہوگی ،کہاں گیا لانگ مارچ ؟یہ کیوں پنجاب اسمبلی سے مستعفی نہیں ہوتے؟