وزیراعظم آج دوپہر چوتھی مرتبہ عوام سےبراہ راست بات چیت کرینگے

May 30, 2021 | 11:18:AM
وزیراعظم آج دوپہر چوتھی مرتبہ عوام سےبراہ راست بات چیت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر 4 بجے عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ وزیراعظم کی عوام سے فون پر براہ راست بات چیت کی یہ چوتھی نشست ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سےعوام کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے براہ راست فون پر عوام کی شکایات سنی جاتی ہیں اور اسی سلسلہ کی چوتھی نشست آج ہو گی جس میں عوام وزیر اعظم سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے اور لوگ گھبرا جاتے تھے مگر اب مشکل وقت سے نکل چکے اور بہت اچھا وقت آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے