چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mar 30, 2026 | 09:51:AM
چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات ۔۔! شہباز شریف  نے اہم اعلان کر دیا

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔