شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد ،لاہور،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے،رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت میں ہوئے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام نے ٹیکنیکل معاونت فراہم کی ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شوال کا چاند نظر آ گیا ہے ،31 مارچ کو عید الفطر ملک بھر میں منائی جائے گی۔