وزیراعظم کا روسی سفیر سے ملاقات میں ماسکو حملے پر دکھ کا اظہار

Mar 30, 2024 | 12:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف سے روسی سفیر   البرٹ پی خوریف کی ملاقات ، وزیراعظم نے ماسکو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا،شہباز شریف  نے تہنیتی پیغامات پر صدر ولادیمیر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے روسی سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں،متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت ،سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روسی سفیر نے پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنےکا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک ، روس شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسان کارڈ پرنوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج