پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

Mar 30, 2024 | 11:17:AM
 پاکستان میں اس سال عیدالفطر 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں اس سال عیدالفطر 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اگر مذکورہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو ملک میں عید کی نسبتاً طویل چھٹیاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والاموٹرسائیکل سوار گرفتار کروا دیا

چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔