رینالہ خورد ؛مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالف فریق کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Mar 30, 2024 | 09:44:AM
 رینالہ خورد ؛مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالف فریق کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راناامجد فاروق) صوبہ پنجاب کی تحصیل رینالہ خورد میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف فریق نے فائرنگ کرکے وجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے  مطابق رینالہ خورد کے  نواحی گاؤں 12 ون اے ایل موضع کڑکنی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے  فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے  میں فیصل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان حیدراور خرم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔