تنگوانی: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا

Mar 30, 2023 | 12:15:PM
تنگوانی: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد رمضان میرانی) تنگوانی تھانہ کے حدود گاؤں کاہی میں مسلح افراد نے بیگا جتوئی کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی منظوراں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال بھجوا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، کٹی پہاڑی کے قریب پولیس مقابلہ، 4 مطلوب ملزمان گرفتار

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم قتل کے تمام تر پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔