ٹام کروز  نے نئی فلم’ٹاپ گن ماویرک‘ کا ایک اور ٹریلر شیئر کردیا

Mar 30, 2022 | 21:19:PM
فلم,ٹاپ گن ,ماویرک , ٹریلر 
کیپشن: فلم’ٹاپ گن ماویرک‘ کا ٹریلر  (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے اپنی نئی فلم ’ٹاپ گن ماویرک‘ کا نیا ٹریلر شیئر کردیا۔اداکار نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فلم کا نیا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ’ٹاپ گن ماویرک‘ کا نیا ٹریلر ہے، تھیٹر میں ملتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

فلم کے اس ٹریلر کو انسٹاگرام پر صرف 16 گھنٹوں میں 8 لاکھ 34 ہزارسے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں،ٹام کروز کے مداح ان کی فلم ’ٹاپ گن ماویرک‘ کو سنیما گھروں میں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ فلم کے اور کتنے ٹریلرز ہیں، آخر فلم کہاں ہے۔

 واضح رہے کہ فلم ’ٹاپ گن ماویرک‘ 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاپ گن‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کے اس سیکوئل میں ٹام کروز کی بطور نڈر فائٹر پائلٹ اپنے کیرئیر کے آغاز کے 30 سال سے زائد عرصے کے بعد واپسی دِکھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ