ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Mar 30, 2022 | 16:23:PM
ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ۔ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہونے سے182 روپے 70 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ،36 پیسے مزید ہونے کے بعد 182 روپے 70 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 182.34 روپے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں موجودہ غیر یقینی سیایسی صورتحلا پر روپے دباو کا شکار ہے ،موجودہ غیریقینی صورتحال پر پائپ لائن میں موجود فنڈز میں بھی تاخیر ہونے کا خدشہ ہے ۔
 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتا درآمدی بل اور بیرقنی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے۔ایک ماہ 18 روز میں 2 ارب 34 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات منسوخ ، وجہ کیا بنی ؟

چیئرمین آل پاکستان ہوزری مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ایکسپورٹرز کو وقتی فائدہ تو ہوا مگر خام مال کی قیمتیں بڑھنے سے پیداواری لاگت میں دوگنا اضافہ ہوتا ہے۔

جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے پرپیداواری لاگت بڑھ گئی،صنعتکار بھی شدیدپریشانی کاشکارہوگئے۔وزیر خزانہ کی بجائے وزیر تجارت کو اہمیت دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا تیاری پکڑیں۔ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ جاری