دھمکی آمیز خط  کس نے لکھوایا؟علی موسیٰ گیلانی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Mar 30, 2022 | 15:42:PM
دھمکی آمیز خط  کس نے لکھوایا؟علی موسیٰ گیلانی نے بڑا دعویٰ کر دیا
کیپشن: علی موسیٰ گیلانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کے ایک سفارتکار سے لکھوایا ۔

 علی موسیٰ گیلانی نے اپنے بیان کہا کہ سفارتکار سے خود ساختہ خط ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسے عمران خان کو پہنچایا، خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعلی سازی کے اصل کردار ہیں، وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس سکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آگے کیا ہو گا؟عامر لیاقت نے 3 بڑی پیشگوئیاں کر دیں