اداکار و میزبان سید افتخار احمد انتقال کر گئے

Mar 30, 2022 | 14:08:PM
افتخار احمد انتقال کر گئے، فائل فوٹو
کیپشن: افتخار احمد انتقال کر گئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان سید افتخار احمد ،اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کے والد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مدیحہ افتخار  نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر دی ہے۔ مدیحہ افتخار کا اپنی انسٹا سٹوری پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ آج میری دعا بدل گئی ،پہلے میری دعا تھی اے اللہ میرے باپ کو صحت دینا جبکہ اب میرے باپ کو جنت نصیب کرنا میں بدل گئی ہے۔

واضح رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد مختصر عرصے سے علیل تھے جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے کے نتیجے میں سید افتخار احمد راولپنڈی کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ سید افتخار احمد کئی سال پی ٹی وی کے مقبول پروگرام بولتے ہاتھ سے وابستہ رہے۔ انہیں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کا شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل