برطانیہ:کاغذی پائونڈ آئوٹ ۔  پلاسٹک کی کرنسی ان

Mar 30, 2022 | 12:23:PM
برطانوی پائونڈ، فائل فوٹو
کیپشن: برطانوی پائونڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ  برطانیہ میں 20 اور 50 پاؤنڈ والے کاغذ کے نوٹ مزید6 ماہ تک قابلِ استعمال ہیں کیونکہ اس کے بعد پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دئیے جائیں گے۔

لندن سے جاری کیے گئے بینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں یہ بات کہی گئی ہےبینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کو خرچ کر لیں یا بینک میں ڈیپازٹ کرا دیں کیونکہ جو نوٹ گھر پر پڑے رہیں گے وہ ضائع ہو جائیں گے ۔

 واضح رہے اعلامیے میں بینک آف انگلینڈ کا مزید کہنا ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ  مارکیٹ میں آ رہے ہیں ۔اس ضمن میں بینک آف انگلینڈ کی چیف کیشئر سارہ جان نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ۔انتظامات مکمل