کوروناووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔۔۔عالمی ادارہ صحت کی کلین چٹ

Mar 30, 2021 | 23:10:PM
 کوروناووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔۔۔عالمی ادارہ صحت کی کلین چٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت (W.H.O) کی ٹیم کی حتمی رپورٹ میں کورونا وائرس لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان مسترد کردیا گیا۔
ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق دیگر مفروضات پر بھی مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں پہلی مرتبہ چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور یہ وائرس اب عالمگیر وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔وائرس کے پھیلاو¿ کے حوالے سے امریکا اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے شکوک کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس ووہان میں موجود لیب سے پھیلا جب کہ اس کے ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلنے کا امکان قرار دیا جاتا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی سائنسدانوں پر مشتمل 10 رکنی ٹیم نے جنوری میں ووہان کادورہ کیا تھا اس دوران تحقیقاتی ٹیم نے وائرس کی نشوونما اور تعلق کے حوالے سے جانچ پڑتال کی اور ووہان میں مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی ، نئی ہدایات جاری