ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی ، نئی ہدایات جاری

Mar 30, 2021 | 22:53:PM
ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی ، نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر دن بدن بے قابو ہوتی جا رہی ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ ہی سفر یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 50 فیصد افراد کے ساتھ ہی سفر یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،ٹرانسپورٹر حضرات کو اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ہی سفر کو یقینی بنائیں اور کورو نا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کریں ہر سواری ماسک کو یقینی بنائے تاکہ کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا جاسکے۔
یاد رہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
دوسری جانب کوروناکے پھیلائوکو روکنے کیلئے لاک ڈائون کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین،میٹروبس،سپیڈوبس سروس کو بندکر دیا گیا، اورنج لائن ، میٹرو بس کے ٹریک کو بھی بند کر دیا گیا ، ماس ٹرانزٹ،سرکاری لوکل ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق لاہور شہر میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن ٹرین ، میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس کو آج صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا۔ اورنج لائن کی ٹرینوں کو ڈپو میں کھڑا کردیا گیا تھا جبکہ میٹرو بسوں اور سپیڈو بسوں کو بھی پارک کردیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے گزشتہ روز ماس ٹرانزٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہونا تھا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن اور میٹرو بس کے اسٹیشنز کو بند کرکے سٹاف کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر نا اہلی کی تلوار۔۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع