بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ سے میچ مگر ٹا رگٹ نامعلوم

Mar 30, 2021 | 18:21:PM
بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ سے میچ مگر ٹا رگٹ نامعلوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حیرت انگیز خبر،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ اس حوالے سے انوکھا بن گیا کہ بنگلہ دیش کو یہی معلوم نہیں تھا کہ ٹارگٹ کیا ہے؟
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
بارش سے نیوزی لینڈ کی ٹیم مزید بیٹنگ نہ کرسکی اور بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کردی،بیٹنگ کے وقت بنگلہ دیش کو 16 اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا گیا ۔
 ابھی نو گیندیں ہی ہوئیں تھیں کہ میچ روک کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو بتایا گیا کہ ٹارگٹ 170 رنز ہے۔جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 13ویں اوور میں میچ کو روکا گیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو بتایا گیا کہ اب ٹارگٹ 171 رنز ہے۔تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 16اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بناسکی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
با د رہے کہ اس میچ کے بعدبنگلہ دیش کی ٹیم کو دونوں ٹی 20 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کی نو جوانی کی فوٹو دیکھ کر اہلیہ حیرت زدہ ۔۔