وسیم اکرم کی نو جوانی کی فوٹو دیکھ کر اہلیہ حیرت زدہ ۔۔

Mar 30, 2021 | 17:52:PM
وسیم اکرم کی نو جوانی کی فوٹو دیکھ کر اہلیہ حیرت زدہ ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلی گئی ہولی کی تصویر نے  اہلیہ شنیرا کو حیرت زدہ کردیا۔گزشتہ روز بھارتی میزبان اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تصویر پر جہاں شائقین کرکٹ نے اپنا ردعمل دیا تو وہیں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ٹوئٹر کھولا تو میں نے سب سے پہلے جو چیز دیکھی وہ شارٹس میں میرے شوہر کی تصویر تھی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ کیا یہ نارمل ہے؟


اپنے اگلے ٹوئٹ میں شنیرا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شوہر کی ایسی تصویر وائرل ہونابیوی کے لیے نارمل نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ویسے تصویر کیوٹ ہے۔