کندھ کوٹ میں پولیس کا آپریشن۔۔ ڈاکو فیاض جاگیرانی ہلاک

Mar 30, 2021 | 14:55:PM
کندھ کوٹ میں پولیس کا آپریشن۔۔ ڈاکو فیاض جاگیرانی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کندھ کوٹ کے ضلع بہر میں ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں بڑا آپریشن کیا گیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونےوالے مقابلے میں ایک ڈاکو فیاض جاگیرانی مارا گیا۔ ڈاکو کی لاش کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا۔

 کندھ کوٹ کےعلاقے کچے میں درانی مہر اور کچو کیٹی کے مقام پر ڈاکوؤں کے قبضے سے 6 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا ۔ ان میں ایک پولیس اہلکار اور مقامی فنکار بھی شامل ہیں دیگرمغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس آپریشن جاری ہے جس میں جدید اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ  ڈاکوفیاض جا گیرانی کی لاش ورثا کو دینے کے لئے پولیس کے ساتھ مذاکرات کئے گئے جس کے بدلے 3 روز قبل اغوا ہونے والےگمبٹ خیرپور کے رہائشی چار گلوکار، کرم پور سے اغوا ہونے ہونے والے پولیس اہلکار اورپٹرول پمپ کے چوکیدار سمیت 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔مغویوں کی بازیابی کی اطلاع  پرورثا کے گھروں میں خوشی کی لہر چھا گئی۔

 ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری اس وقت بھی کچے کے علاقے میں موجود ہے اورڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچے کے پورے علاقے کے اطراف پولیس کا کنٹرول ہے اورداخلی راستوں کا سیل کردیا گیا ہے۔