عمرکوٹ:سکول کی دیوار گر گئی، ملبے تلےدب کر 3 بچیاں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جی آر جونیجو)عمرکوٹ کے گاؤں گموری میں اسکول کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مدرسے سے واپسی پر بچیاں اسکول کی دیوار کے پاس سے گزر رہی تھیں،دیوار گرنے کے واقعے میں جاں بحق بچیوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
متوفی بچیوں کی شناخت 13 سالہ صغریٰ، 3 سالہ رائبہ اور کنیزہ کے ناموں سے ہوئی۔
صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا،ائیر پورٹ پر ہلچل مچ گئی
سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ واقعے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔