مالی سال کا آج آخری دن، ایکسائز دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

Jun 30, 2026 | 14:02:PM
مالی سال کا آج آخری دن، ایکسائز دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مالی سال کے آخری روز محکمہ ایکسائز کے تمام دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق پراپرٹی، موٹر اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کے لیے ٹیمیں رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے لیے متعلقہ بینکوں کی برانچز بھی رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ شہری ای پے کے ذریعے آن لائن ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔

عمر شیر چٹھہ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے اب تک 74 ارب سے زائد کی وصولی کر لی ہے اور 75 ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لیے آج بڑی ریکوری متوقع ہے۔

 ڈائریکٹرز، ای ٹی اوز اور تمام عملہ رات تک کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے، جبکہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: 1 لاکھ سے زائد گھر مکمل