گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا کی سانحہ سوات کے لواحقین سے ملاقات 

Jun 30, 2025 | 21:09:PM
گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا کی سانحہ سوات کے لواحقین سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گور نر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈسکہ آمد، سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، انھوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ فاتحہ خوانی کی۔

دونوں صوبوں کے گورنر کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ موجود رہے، کے پی کے میں لمبے عرصہ سے ایک پارٹی کی حکومت ہے مگر انتظامی نااہلی سے سانحہ ہوگیا۔

سیلابی ریلے میں پھنسے لوگ بے بسی سے ڈوب گئے، اور یسکیو 1122اور انتظامیہ کچھ نہ کر سکی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ جانیں بچ سکتی تھیں، ریسکیو1122کے پاس رسیوں کے علاوہ کچھ نہ تھا، جنگ زدہ ملکوں میں انسانی جانوں کو بچانے کا نظام ہوتا ہے مگر کے پی میں انتظامی مشنری ناکام رہی۔انھوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کے سامنے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد بہہ گئے، ڈسکہ سوات کے سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کے عوام کی طرف سے معافی مانگنے آیا ہوں، ڈسکہ سانحہ کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف درج ہونی چاہئے، وزیر سیاحت کا قلمدان بھی ان کے پاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ 13سال سے ایک پارٹی کی حکومت صوبہ پر مسلط ہے، جس کا ایجنڈا سیاحت کا فروغ ہے، قیدی نمبر420سانحہ سوات پر انسانی جانوں کے ضیاع کا جواب دیں، تین جانوں کو بچانے والے ریسکیو 1122کے ڈرائیور کے شکر گزار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم