جیولری کی دوکان سے 4 کروڑ کے زیورات چوری،تاجروں اور عوام کا احتجاج، سڑک بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملکہ کوہسار مری میں جیولری کی دوکان سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے۔ تاجروں اور عوام نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
پولیس حکام کے مطابق مری کے دیول بازار میں واقع جیولر شاپ سے چور 4 کروڑ روپے مالیت کے زیوارت چوری کر کے لئےگئے۔پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات رات گئے ہوئی تھی۔مری کے دیول بازار میں چوری کی واردات کی خبر سامنے آنے پر تاجروں اور عوام نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ جس پر پولیس نے تاجروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بازار کو ٹریفک کےلیے کھول دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ آمد و اخراج کی صورتحال