جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے: وزیر دفاع

Jun 30, 2025 | 13:43:PM
جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے: وزیر دفاع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا۔

اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف درست تھا جسے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا، کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن پورے ہوچکے ہیں۔