لاہور: گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، 3 خواتین جاں بحق

Jun 30, 2021 | 22:08:PM
لاہور: گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، 3 خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 3 خواتین جاں بحق ہو گئی،جاں بحق خواتین میں 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ اور 42 سالہ ربیکا شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی ،واقعہ لاہور پارک کے قریب خواتین کے ہاسٹل میں پیش آیا ،دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں ،جاں بحق خواتین میں 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ اور 42 سالہ ربیکا شامل ہیں۔
دھوئیں کے باعث بے ہوش ہونے پر4 خواتین کو ہسپتال منتقل کردیاگیااس کے علاوہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو افراد بھی متاثر ہوئے،متاثرین میں 30 سالہ وقاص اور 35 سالہ فائر فائٹر عدیل شامل ہے۔
 ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین کو دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، آگ دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی، لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا