جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔۔تیسرے ٹی 20 کا سنسنی خیز اختتام

Jun 30, 2021 | 19:00:PM
جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔۔تیسرے ٹی 20 کا سنسنی خیز اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور سیریز کے آخری ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تیسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لیے ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 166 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پوران 26 اور آندرے رسل 25رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور نوکیا نے دو دو جبکہ انگیڈی، ربادا اور لنڈے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یا د رہے کہ  جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈی کوک نے 72 اور وینڈرسن نے 32 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مکائے نے چار اور براوو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ میچوں کی ٹی 20 سریز میں ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹی 20 میچ جیتا تھا تاہم اس کو دیگر دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تبریز شمسی کو تیسرے میچ میں شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کے ٹک ٹا ک فا لوورز کی تعدا د 2ملین ہو گئی