یورو کپ کے بڑے ٹاکرے:  انگلینڈ نے جرمنی کو شکست دیدی

Jun 30, 2021 | 11:35:AM
یورو کپ کے بڑے ٹاکرے:  انگلینڈ نے جرمنی کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رحیم اسٹرلنگ اورہیری کین نے گول داغے،شہزادہ ولیم ،شہزادی کیٹ میڈلٹن اورڈیوڈ بیکھم نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اسکرین پر میچ دیکھ کرگول کا جشن منایا،برطانوی عوام بھی خوشی سے جھوم اٹھے،جرمنی کی ننھی مداح شکست پر پھوٹ پھوٹ کر روپڑی ۔

واضح رہے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوکرائن سویڈن کو دو ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،یوروکپ کی کوارٹرفائنلسٹ ٹیمیں مکمل،سپین،سویٹزرلینڈ،بیلجئیم،اٹلی ،ڈنمارک،چیک ریپبلک اورانگلینڈ ،یوکرائن کے مدمقابل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  خاتون سے پولیس اہلکار کی دست درازی کی کوشش