37 ہزار روپے تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نےمزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری لیبراینڈہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپےکرنےکانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ حکومت نےبجٹ میں عام مزدورکی تنخواہ37ہزار روپے کرنےکااعلان کیاتھالیکن حکومت کی جانب سے اعلان کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔انڈسٹریزحکومتی اعلان کےمطابق ادائیگیاں کررہی ہیں،سال2017 میں مزدورکی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،حکومتی نوٹیفکیشن کےمطابق مزدور کی کم سےکم اجرت22 ہزار روپےمقرر ہے اورنوٹیفکیشن کے بغیر انڈسٹریز37 ہزار روپے ادائیگی کی پابند نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری
استدعا ہےعدالت حکومت پنجاب کو فوری طور پر کم سےکم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکا حکم دے،اس پر عدالت نےسیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سےجواب طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔