مریم نواز شریف کا اورنج ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت 

بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے ، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں

Jul 30, 2025 | 12:21:PM
مریم نواز شریف کا اورنج ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے نداصالح کومبارک باد دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دیتے ہوئےان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکیااورکہاکہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: مریم نواز
 مریم نواز شریف نے مزیدکہاکہ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔