معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان قتل، قاتل موقع سے فرار

Jul 30, 2023 | 10:56:AM
کھاریاں میں معمولی تلخ کلامی پر  فائرنگ کرکے نوجوان عنصر وسیم کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنیوالا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدتنویرنقوی)کھاریاں میں معمولی تلخ کلامی پر  فائرنگ کرکے نوجوان عنصر وسیم کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنیوالا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 کھاریاں تھانہ ککرالی کےعلاقہ پہاڑے کوٹلہ کا رہائشی عنصر وسیم فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔ عنصر وسیم کی عامر الیاس پہاڑے کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی۔جس پر اس نے طیش میں آ کر عنصر کو فائر مار کر قتل کر دیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق عامر الیاس فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

ضرور پڑھیں:کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک