مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما کے گھر پر حملہ، بڑی خبر آگئی

Jul 30, 2022 | 11:35:AM
مسلم لیگ نون،سابق ایم پی اے،چوری،تھانہ سول لائن
کیپشن: نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر پر پتھراؤ بھی کیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے دو شیر اکھاڑ کر لے گئے اور گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

 تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اب ہمارے گھروں پر بھی حملے شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑیںھ:پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

 پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن سے منسلک سابق ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے پولیس کو بتایا کہ دو افراد جنہوں نے چہرے چھپا رکھے تھے تعاقب کرتے ہوئے میرے گھر تک آئے اور ہتھوڑے سے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے شیر اکھاڑ کر لے گئے اور فرار ہوتے وقت گھر کے بورڈ و گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے چوری کے جرم میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر واقعے پر تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کر دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔