عوام کیلیے بجلی کا ریلیف آٹے میں نمک کے برابر 

Jul 30, 2021 | 16:30:PM
عوام کیلیے بجلی کا ریلیف آٹے میں نمک کے برابر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی مالی سال 21 کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی ۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہوگا ۔بجلی صارفین کو کمی کا ایک سال کیلئے 6 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری