سوشل میڈیا کی دوستی کا المناک انجام،ٹک ٹاکر خاتون نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے آشنا کےساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، تینوں مل کر ٹک ٹاک بناتے تھے۔
جڑانوالہ کے علاقے امین پارک میں سوشل میڈیا کی دوستی ایک المناک انجام تک جا پہنچی، چار بچوں کی ماں نادیہ نے اپنے آشنا غلام مصطفیٰ کے ساتھ مل کر شوہر عثمان کو قتل کروا دیا۔
مقتول عثمان رکشہ چلاتا تھا جبکہ نادیہ اور غلام مصطفیٰ کے درمیان دوستی ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تعلقات میں رکاوٹ بننے پر عثمان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اسے قتل کر دیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا، بہو اور ملزم تینوں مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے، نادیہ نے غلام مصطفیٰ کے ذریعے میرے بیٹے کو قتل کرایا۔
مزید پڑھیں:لاہور: بھاٹی گیٹ واقعہ، خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا بیان سامنے آگیا
پولیس نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفیٰ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نادیہ سے محبت کرتا تھا، اور جب اسے معلوم ہوا کہ طلاق کے باوجود نادیہ اور عثمان اکٹھے رہ رہے ہیں تو اس نے عثمان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔
سب انسپکٹر کے مطابق ٹک ٹاک کی دوستی نے چار معصوم بچوں کو باپ اور ماں دونوں کی محبت سے محروم کر دیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔