آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 2 فروری کو کھیلا جائے گا

Jan 30, 2024 | 23:18:PM
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 2 فروری کو کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی ) میلبورن میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی، میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی ٹینس کی دنیا میں واپسی؟تصاویر شیئر کردیں

قبل ازیں کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیامیں کرکٹ آسٹریلیا الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے ۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ابھی کھیلنی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 2 فروری کو ہوگااور پہلا میچ ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 4 فروری کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 فروری کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری کو ہوبارٹ میں ہوگا۔