منفرد انداز کے گلوکار چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا

Jan 30, 2024 | 12:26:PM
 منفرد انداز کے گلوکار چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا
کیپشن: چاہت فتح علی خان کا منفرد انداز
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل منفرد انداز کے گلوکار چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا ۔

اپنے منفرد گانوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے نیاگانا ’اکڑ بکڑ بمبے بو‘ جاری  کردیا ہے،ان کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

چاہت فتح علی خان (جن کا اصل نام کاشف رانا ہے) گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، انہیں ماضی کے شاہکار گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔انہوں نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی ترانہ گایا جسے  سوشل میڈیا صارفین خوف انجوائے کیا ۔

چاہت فتح علی خان عام طور پر دوسرے گلوکاروں کی جانب سے گائے گانوں کو مزاحیہ انداز میں گاکر شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا بھی ترانہ جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا تھا اور شائقین ان کے منفرد انداز میں گانے سے محظوظ ہوئے تھے۔

چاہت فتح علی خان صرف گانے اور ترانے ہی نہیں گاتے بلکہ وہ سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں ،لاہور کے حلقہ این اے 128 سے الیکشن لڑنے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی لیکن دوہری شہریت کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے  تھے۔اب انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا تاحال کوئی نام سامنے نہیں آیا ۔