ملالہ کادبئی ایکسپو کا دورہ،گیم میں شوہر کو شکست دیدی

Jan 30, 2022 | 22:00:PM
ملالہ یوسفزئی، دبئی ایکسپو، شوہر عصر ملک، شکست،
کیپشن: ملالہ یوسفزئی اپنی فیملی کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے شوہر عصر ملک کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔اپنے دورے میں ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے۔ انہوں نے پاکستان کا پوشیدہ خزانہ کے تھیم پر مبنی پویلین کا دورہ کیا اور خواتین کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔


انہوں نے نمائش میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بھی دیکھا جسے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام نے بنایا ہے۔ ملالہ نے رسام کے کام کو سراہا اور کہا کہ انہیں پویلین میں دکھائی جانے والے پاکستانی ثقافت پر فخر ہے۔اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں انہوں نے شوہر کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ !!