جاوید میاندادکا وزیراعظم کو کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو فارغ کرنے کا مشورہ

Jan 30, 2022 | 20:16:PM
لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد، وزیراعظم، وزرا کا احتساب، مشورہ،
کیپشن: جاوید میانداد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے وزیراعظم کو ہرہفتے اپنے وزرا کا احتساب کرنے کا مشورہ دےدیا۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کہاکہ وزیراعظم ہرہفتے اپنے وزراکااحتساب کریں اورکام نہ کرنےوالے وزراکی کلاس لیں۔لیجنڈ کرکٹر نے وزیراعظم کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر وزرا کارکردگی نہیں دکھا رہے تو انہیں فارغ کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان حکومت چلانے کے امورپرتوجہ دیں، دوسرے معاملات میں نہ پڑیں۔جاوید میانداد نے کہاکہ عمران خان میری مدد نہیں کر رہے،عمران خان صرف عہدے کیلئے ہر چیز چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ !!