پٹواری کی کار پر فائرنگ، بھتیجا جاں بحق، پٹواری شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نےعلاقہ کے مشہور پٹواری کی کار پر فائرنگ کر دی، پٹواری شدید زخمی ہو گیا جب کہ اس کا بھتیجا گولیوں کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
محکمہ مال سرائے نورنگ میں تعنیات پٹواری رحمت اللہ مروت کی موٹر کار گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ تھانہ غوریوالہ کی حدود شیر کلی سرائے نورنگ کے قریب پیش آیا۔
لکی مروت پولیس کے حکام نے بتایا کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پٹواری رحمت اللہ مروت شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا بھتیجا شہاب خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ضلع لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں تعنیات پٹواری رحمت اللہ مروت کو شدید زخمی حالت میں نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے جبکہ جان بحق بھتیجے شہاب کی لاش کو بھی اسی ہسپتال پہنچایا۔
لکی مروت پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔