راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفدکی وزیر قانون سےملاقات،قانونی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال
کیپشن: راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفدکی وزیر قانون سےملاقات،قانونی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی،ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود اور قانونی نظام کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق، وکلاء نے حکومت کی جانب سے وکلاء کی بہتری اور انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے عملی اقدامات کو سراہا۔
ملاقات کے دوران جاری تعمیراتی اور توسیعی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطہ برقرار رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت