کارکردگی کے اعداو شمار جاری،2025 تعلیم کیلئے بہترین اقدامات کا سال رہا : راناسکندر حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سال 2025 میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کر دیا۔
وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ سال کی طرح 2025ء بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا،2ملین کی گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی جبکہ 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے اساتذہ کی کمی کو پورا کیاگیا۔
کریکولم ریفارمز پر تاریخی کام ہوا، امتحانی اصلاحات لائے، بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کرنے کے ساتھ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر فوکس کیاگیا۔
10 ہزار سکولوں میں ای سی ای رومز بنائے،روزانہ 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام سے مستفید کروایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے ریکارڈ اقدامات کئے گئے،268سکول اپ گریڈ کئے، اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر فیصلے ہوئے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں 16 لاکھ لوگ اَن پڑھ، ضلع قصور سرفہرست
نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا،450کالجز میں میرٹ پر پرنسپلز، 29 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔
تمام ہائی ،ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹیم کلبز بن چکے، سٹیم لیبز بننا شروع ہو گئے ہیں۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ہمارے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ہمارا کام دکھائی دیتا ہے۔
ہم صرف کرنے کا کہتے نہیں، بلکہ کر کے دکھاتے ہیں،آئندہ سال بھی تعلیم کے میدان میں ریکارڈ کام کیا جائے گا۔